لیب میں ڈائنوسار کی ’کھال‘ سے بیگ تیار

0 6

حال ہی میں سائنسدانوں اور بایو ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک انقلابی منصوبے کے تحت لیبارٹری میں تیار کردہ "ڈائناسور چمڑے” سے بیگ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ چمڑا مشہور ڈائناسور T-Rex کی جلد سے متاثر ہو کر تخلیق کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ تین اداروں کی شراکت داری سے ممکن ہوا ہے:

VML (کریئیٹو ایجنسی)

The Organoid Company (جینوم انجینئرنگ کمپنی)

Lab-Grown Leather Ltd. (بایوٹیکنالوجی کمپنی)

ان اداروں نے T-Rex کے فوسل سے حاصل کردہ کولیجن پروٹین کی ساخت کو بنیاد بنا کر ایک مصنوعی جین تیار کیا ہے۔ اس جین کو خلیوں میں داخل کر کے لیبارٹری میں ایک "جِلد نما ساخت” پیدا کی گئی ہے جو کہ چمڑے کی درمیانی تہہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ طریقہ "سکافولڈنگ فری” ہے، یعنی اس میں کسی اضافی کیمیکل یا مصنوعی مواد کا استعمال نہیں کیا کیا گیا ہے۔

یہ بیگ کب دستیاب ہوگا؟

یہ منفرد بیگ 2025 کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ قیمت کے بارے میں ابھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن چونکہ یہ ایک جدید اور لگژری پروڈکٹ ہے، اس لیے اس کی قیمت کافی زیادہ ہو سکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.