دماغی تناؤ کی پیمائش کرنیوالا چہرے کا ٹیٹو ایجاد

0 45

سائنس دانوں نے چہرے کا ایک نیا ٹیٹو ایجاد کیا ہے جو دماغ کی مشقت کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔

یہ نئی برقی ڈیوائس سر پر پہنے جانے والے روایتی آلات کے برعکس چہرے پر نصب ہوجاتی ہے اور دماغی تناؤ کی پیمائش کرتی ہے۔

ڈیوائس بنانے والے محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایئر ٹریفک کنٹرولرز، ٹرک ڈرائیور اور دیگر تمام پیشوں میں ذہنی تناؤ کی پیمائش کے لیے استعمال کی جاسکے گی جن میں طویل مدت تک کڑی توجہ درکار ہوتی ہے۔

امریکا کے شہر آسٹن میں قائم یونیورسٹی آف ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی مصنفہ نانشو لو کے مطابق ٹیکنالوجی انسان کی ارتقاء سے زیادہ تیزی کے ساتھ جدید ہو رہی ہے۔ ہمارا دماغ بہت آسانی کے ساتھ اوور لوڈ ہو سکتا ہے۔ ہر انسان کے دماغ کی ایک مخصوص مقدار میں بوجھ اٹھانے کی سکت ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.