ناسا جلد ہی ارضی خلائی رابطے کیلئے لیزر کمیونکیشن سسٹم کا تجربہ کرے گا

0 116

ناسا اور دیگر ادارے ایک عشرے کی کوشش کے بعد اب پہلی مرتبہ ریڈیو کی بجائے لیزر کمیونکیشن کا تجربہ گریں گے، جو اپنی نوعیت کا ایک انوکھا تجربہ ہوگا۔

ایل ایل ایل یو ایم اے ٹی لیزر سسٹم کی آزمائش اسی برس کی جائے گی اور اسے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پرنصب کیا جائے گا۔

ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے راکٹ سے پورا نظام آئی ایس ایس تک روانہ کیا جائے گا جو دوطرفہ لیزر رابطے کا ایک جدید نظام ہے۔

خلا میں انسان ہوں، سیٹلائٹ ہو، یا خلائی جہاز وہ ریڈیائی انداز سے رابطہ کرتےہیں کیونکہ یہ طریقہ قابلِ اعتبار بھی ہے۔
ریڈیو کے مقابلے میں لیزرآلات قدرے ہلکے پھلکے اور کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.