سورج میں ہونیوالے دھماکے شدت اختیار کر گئے، ماہرین نے خبردار کردیا!

0 12
گزشتہ ہفتے کے آخر میں زمین سے ٹکرانے والا شدید شمسی طوفان مزید شدت اختیار کر رہا ہے جس کے سبب دنیا بھر میں ریڈیو بلیک آؤٹ اور پاور گرڈ کی فعالیت کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔ماہرین نے پیر کے روز تیسرے درجے کے جیو میگنیٹک طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ شمسی سرگرمی ممکنہ طور پر جی پی ایس سگنلز، ریڈیو مواصلات اور برقی نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔
جیو میگنیٹک طوفان در اصل زمین کی مقناطیسی فیلڈ میں ایک وقتی خلل ہوتا ہے جو سورج کے بیرونی ایٹماسفیئر سے خارج ہونے والے چارجڈ ذرات کے سبب پیش آتا ہے۔سورج نے اتوار کے روز ایک بہت بڑا ایم 8.2 شمسی شعلہ خارج کیا جس سے انتہائی شدید توانائی کی بوچھاڑ ہوئی۔
شمسی شعلہ سورج کی سطح پر ایک بہت بڑا دھماکا ہوتا ہے جس سے روشنی، ایکس ریز اور چارجڈ ذرات کی شکل مین بہت بڑی مقدار میں توانائی خارج ہوتی ہے۔ان کی درجہ بندی اے، بی اور سی (سب سے کمزور)، ایم (درمیانی شدت کی) اور ایکس (سب سے شدید) کی ترتیب میں کی جاتی ہے۔
اتوار کے روز ہونے والے دھماکے سے سورج کی سطح سے زمین جانب براہ راست بڑی مقدار میں پلازما اور میگنیٹک فیلڈ کا اخراج ہوا، جو جیو میگنیٹک طوفان کا سبب بنا۔نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کے مطابق سورج کی یہ سرگرمی آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی اور جی 3 طوفان کا سبب بنے گی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.