پی ٹی اے نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پی ٹی اے نے لکھا کہ سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں آپ کی سم کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیرقانونی موبائل سم حاصل کرسکتے ہیں جو فراڈ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنے نام پر سموں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے cnic.sims.pk وزٹ کریں، یا 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔آپ کے نام پر رجسٹرڈ کوئی بھی ایسی سم جو آپ کے زیر استعمال نہیں اسے فوری بلاک کروائیں۔