چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں مسلسل کمی

0 115

اگست میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے چیٹ باکس کی مقبولیت میں پچھلے سال اور رواں سال کے آغاز میں کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی پر صارف کی جانب سے گزارا جانے والا اوسط وقت مارچ میں 8.7 منٹ سے کم ہو کر اگست میں 7 منٹ رہ گیا ہے،اگست میں چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

امریکا میں ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کی شرح میں %0.4 اضافہ ہوا ہے تاہم دنیا بھر میں %3 کی کمی واقع ہوئی ہے، چیٹ جی پی ٹی امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کے زیر تفتیش ہے۔

کمیشن اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ آیا OpenAI نے صارفین سے متعلق معلومات کے تحفظ کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.