ایپل نے نیا موبائل ’آئی فون 15‘ لانچ کردیا
سی پورٹ چارجنگ، ڈائنامک آئی لینڈ ڈسپلے، جدید کیمرے اور بہت سے فیچرز سے لیس آئی فون 15 سیریزکے 4 موبائل متعارف
پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب آئی فون 15 کے چاروں موبائل سیریز کا ’ ڈائنامک آئی لینڈ‘ ہے جو آئی فون 14 کے صرف پرو ماڈلز میں تھا۔
ایک اور خاص آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈلز میں ریم کو 6 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں ماڈلز میں 6 جی بی ریم دستیاب ہوگی۔
آئی فون-15 کے چار میں سے دو نئے موبائلز آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو کی اسکرین 6.1 انچ جب کہ دیگر دو موبائلز آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس کی 6.7 انچ ہے۔
اسی طرح آئی فون 15 اور 15 پلس میں اسکرین ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے جبکہ پرو ماڈلز کے لیے 120 ہرٹز تک اڈاپٹو ریفریش ہے۔