ٹک ٹاک پر سبسکرپشن پروگرام متعارف کرائے جانے کا امکان

0 65

جلد ہی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی ایسی سبسکرپشن سروس شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین ماہانہ فیس کے عوض اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’اینڈرائیڈ اتھارٹی‘ کے مطابق ٹک ٹاک کی ٹیم نے ماہانہ فیس کے عوض سبسکرپشن فیچر پیش کرنے کی تصدیق کردی۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش بھی شروع کردی گئی اور ابتدائی طور پر اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور اسے چند ہی ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

سبسکرپشن فیچر کو ترتیب وار دیگر ممالک اور عام صارفین تک بڑھایا جائے گا، تاہم اسے کب تک پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت ٹک ٹاک کے صارفین ماہانہ تقریبا 5 امریکی ڈالر کی فیس ادا کریں گے اور وہ پورا مہینہ اشتہارات کے بغیر تمام ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.