ایپل کے آئی فون 15 پرو کے گرم ہونے کی وجہ درجہ حرارت میں اضافہ

0 106

فون کے گرم ہونے کا احساس کمپنی کی جانب سے فون کو کم وزن بنانے کے لیے تھرمل سسٹم ڈیزائن میں سمجھوتے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ لیکن ایپل کی جانب سے مسئلے کا سبب آئی او ایس 17 میں ایک بگ کو قرار دیا گیا ہے۔

ایپل کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین اس بات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ ان کا آئی فون پرو 15 اس وقت گرم ہوتا ہے جب وہ اس کو سیٹ اپ کرتے ہیں، بیک اپ کو ری اسٹور کرتے ہیں، وائر لیس سے چارج کرتے ہیں یا بھاری گرافکس یا پروسیسر پر بھاری ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔

صارفین کو جلد ہی آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ (آئی او ایس 17.0.3) کی فراہمی متوقع ہے جو فون کی گرمائش کے مسئلے کو حل کرے گی لیکن ایپل کی جانب فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ کب جاری کی جائے گی۔

یہ کیفیات معمول کی بات ہیں، یہ عمل مکمل ہونے یا فون کا استعمال ختم ہونے کے بعد ڈیوائس کا درجہ حرارت عام حالت میں آجاتا ہے،اگر آپ کی ڈیوائس درجہ حرارت کے حوالے سے انتباہ جاری نہیں کر رہی تو آپ اپنی ڈیوائس کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایک بگ اور انسٹاگرام اور اوبر جیسی مشہور ایپس کا استعمال جیسے مسائل نئے آئی فون ماڈل میں درجہ حرارت کے اضافے کا سبب بن رہے ہیں، انسٹاگرام کی جانب سے 26 ستمبر کو ایپلی کیشن کی اپ ڈیٹ جاری کی گئی جس میں اوور ہیٹنگ مسئلے کو حل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.