تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری سے پریشان

0 118

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں ہفتے آئی فون صارفین کو درپیش مسائل کے حل سمیت متعدد سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا حامل آئی او ایس کا تازہ ترین ورژن 17.1.1 متعارف کرادیا۔

اپ ڈیٹ کے بعد متعدد صارفین نے آئی او ایس کے نئے ورژن کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ان کی ڈیوائس کی بیٹری کو ضائع کر رہی ہے۔

مخصوص گاڑیوں میں آئی فون 15 ماڈلز وائرلیس چارجنگ کے بعد ایپل پے اور دیگر این ایف سی فیچرز استعمال کے لیے عدم دستیاب ہوسکتے ہیں۔

جاری ہونے والی اس نئی اپ ڈیٹ میں ویدر لاک اسکرین وجٹ کے ساتھ ہونے والے مسئلے کو بھی حل کیا گیا۔

جہاں اس اپ ڈیٹ نے آئی فون صارفین کے متعدد مسائل حل کیے وہیں صارفین نے اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری ضائع ہونے کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.