واٹس ایپ کا پلیٹ فارم پر اشتہارات متعارف کرانے کا عندیہ

0 130

کمپنی کی جانب سے واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ اشتہارات انباکس میں تو نہیں بلکہ ممکنہ طور پر واٹس ایپ اسٹیٹس کے خانے میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے کافی عرصے تک اشتہارات متعارف کرانے کی مزاحمت کی گئی ہے اور یہ چیز اس کو انسٹاگرام اور فیس بک جیسے میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز سے مختلف کرتی ہے جن میں بھرپور اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کے متعلق کم و بیش پانچ سالوں سے یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ پلیٹ فارم پر اشتہارات متعارف کرائے جانے کے امکان ہیں لیکن ایسا نہ ہونے کی بڑئی وجہ صارفین کی پرائیوسی کو لاحق خطرات قرار دی جاتی ہے۔

ستمبر میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا چیٹ لسٹ میں اشتہارات دِکھانا کارگر ہوسکتا ہے یا نہیں،تاہم، میٹا کی جانب سے ایسے کسی فیچر کی آزمائش کرنے یا مستقبل میں کیے جانے کے دعوے کو یکسر مسترد کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.