چین کی 2023 کے سرفہرست 10 سائنسی کارناموں کی اشاعت
چین کی فرنٹیئر سائنس، بائیو ٹیکنالوجی، خلائی تحقیقات اور انجینئرنگ جیسے شعبوں کی 2023 کے دوران 10 سرفہرست سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی فہرست ایک اخبار نے شائع کی ہے۔
مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کمیشن کا قیام اس فہرست میں سرفہرست ہے، یہ کمیشن سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیا گیا ۔
خلائی تحقیقات میں،قومی خلائی تجربہ گاہ کے طور پر کام کرنے والے تیانگونگ خلائی اسٹیشن نے کام شروع کیا،ملک کی فاسٹ دوربین کو نینو ہرٹز کشش ثقل لہروں کے کلیدی شواہد ملے۔
جو بڑے پیمانے پر بلیک ہولز، کہکشاں کے انضمام کی تاریخ اور کائنات میں بڑے اجسام کی تشکیل کے حولے سے ابتک پراسرار رہنے والی چیزوں کو جاننے میں مدد کر سکتے ہیں۔
بائیوٹیکنالوجی میں، چینی سائنسدانوں نے فصلوں کے ایک کلیدی جین کی نشاندہی کی جو جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے، الکلائن مٹی میں فصل کی پیداوار کو کافی حد تک بہتر بنا سکتا ہے۔