اسموگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

0 304

لاہور اور دوسرے شہروں کی فضا پہلے سے ہی کافی آلودہ ہے۔ لیکن اکتوبر کے آخر میں اور نومبر کے شروع میں اسموگ شروع ہو جاتی ہے تو یہ فضا آلودہ ہونے کے ساتھ صحت کے لیے نہایت خطرناک بھی ہو جاتی ہے۔

٭اسموگ کے دنوں میں منہ اور ناک پر ماسک کا استعمال آلودگی سے بچاتا ہے۔ آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کالے شیشے کی عینک استعمال کریں۔ ماسک کا استعمال نہ صرف آپ کو سموگ سے بچائے گا بلکہ اس سے آپ کورونا سے بھی محفوظ رہیں گے۔

٭صبح سویرے گرم پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر چائے کی طرح چسکیاں لے کر پیئں۔ اس سے آپ کے گلے کے انفیکشن سے محفوظ رہیں گے۔

٭جب بھی باہر سے آئیں تو آنکھوں اور چہروں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

٭اسمو گ کے دنوں میں مچھلی کے تیل کے کیپسول ضرور لے لیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صبح سویرے زیتون کے تیل کا ایک چمچ لے لیں تو اس سے آپ کا نظام تنفس آلودگی سے بچا رہے گا۔ اسموگ کی وجہ سے ہونے والی علامات میں مختلف قسم کی اینٹی بایوٹک اور دواؤں کے بے جا استعمال کاکوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ اس لیے ادویات کے بے جا اور غیر ضروری استعمال سے بچیں۔

٭صبح شام لیمن گراس قہوہ استعمال کریں۔

٭سردیوں میں اسموگ کے اثرات کم کرنے کے لیے ڈرائی فروٹ استعمال کریں۔ گرما گرم چائے کے ساتھ میوے والا گرما گرم سوجی کا حلوہ بھی صحت کے لیے مفید ہے۔

٭اسموگ کے دوران اور سردیوں میں خاص طور پر چھوٹے بچوں کو اچھی طرح کور کر کے رکھیں کیونکہ سردی کے اثرات بچوں پہ زیادہ ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.