ایکس (ٹوئٹر) میں طویل مضامین کو پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف

0 203

آرٹیکلز نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین طویل تحاریر اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کر سکیں گے،یہ فیچر ایکس کے پریمیئم پلس صارفین اور ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کو دستیاب ہوگا۔

 

اس فیچر میں بیسک ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین تحریروں کو فارمیٹ کرنے کے ساتھ میڈیا فائلز بھی اس میں شامل کر سکیں۔

 

کمپنی کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس فیچر میں کتنی طویل تحریر پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر ایک رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ حروف پر مشتمل پوسٹ کرنا ممکن ہے۔

 

خیال رہے کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے سے قبل ہی ایکس کی جانب سے طویل پوسٹس کے فیچر پر کام شروع کر دیا گیا تھا، جس کا ابتدائی ورژن نوٹس کے نام سے تیار کیا گیا تھا۔

 

مگر پھر اس پر پیشرفت نہیں ہو سکی البتہ ایلون مسک نے 2023 میں تصدیق کی تھی کہ پبلشنگ ٹولز پر کام کیا جا رہا ہے،یہ نیا فیچر کافی اہم ہے کیونکہ ایلون مسک کی جانب سے اکثر ایکس میں صحافیوں کے لیے سخت زبان استعمال کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.