انسٹا گرام کا ‘پوسٹ ٹو دی پاسٹ نامی نیا فیچر

0 258

اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پوسٹ کو ماضی کی تاریخوں میں پوسٹ کر سکیں گے،یہ فیچر فی الحال بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔

یہ فیچر انسٹا گرام کے شیئر مینیو میں بوسٹ پوسٹ کے اوپر موجود ہوگا،جب پوسٹ ٹو دی پاسٹ پر کلک کیا جائے گا، تو صارف ماضی کی کسی تاریخ میں پوسٹ کو شیڈول کر سکے گا۔

جیسے انسٹا گرام میں پوسٹس کو شیڈول کیا جاتا ہے، یہ عمل بھی اسی طرح کا ہے، مگر اس میں کیلنڈر پر آگے کی بجائے پیچھے جانا ہوگا،یہ ابھی واضح نہیں کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں اس فیچر کو کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ آج کی تصویر ماضی کی تاریخ میں پوسٹ کرنے کا علم دیگر افراد کو ہوگا یا اس معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا،یہ واحد نیا فیچر نہیں جس کی آزمائش انسٹا گرام میں کی جا رہی ہے۔

انسٹا گرام کی جانب سے جلد ہی ڈائریکٹ میسج میں فائلز شیئرنگ کی سہولت بھی صارفین کو فراہم کی جائے گی،اسی طرح انسٹا گرام میں فرینڈ میپ نامی فیچر کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے جس سے صارفین کو رئیل ٹائم لوکیشن دوستوں سے شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.