انسٹا گرام میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ بار کی آزمائش

0 219

میٹا کی جانب سے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے اور صرف چیٹ بوٹس ہی تیار نہیں کیے جا رہے۔

درحقیقت میٹا کی جانب سے اے آئی کو استعمال کرکے انسٹا گرام میں مواد کو سرچ کرنے کے عمل کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے پہلے مختلف ممالک میں میٹا اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

مگر اب اس کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو براہ راست انسٹا گرام کے سرچ فنکشن کا حصہ بنایا جا رہا ہے،میٹا نے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کر دی

یہ نیا فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے،یہ صارفین جب انسٹا گرام کی سرچ بار پر کلک کرتے ہیں تو ان کے سامنے چیٹ ود اے آئی کا آپشن نظر آتا ہے۔

اس آپشن سے صارفین اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں یا تحریری ہدایات دے سکتے ہیں،مگر اس کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسٹا گرام پر نئے مواد کی تلاش میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

انسٹاگرام پر میسجز میں بھیجی جانیوالی فحش تصاویر دیکھنے سے اب بچا جاسکے گا،اس نئے فیچر سے صارفین اے آئی اسسٹنٹ سے مخصوص موضوعات پر ریلز ویڈیوز تلاش کرنے کے بارے میں کہہ سکتے ہیں۔

اس سے کمپنی کو صارفین کی پسند کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.