واٹس ایپ اسٹیٹس کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

0 86

اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں،یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تاکہ اسٹیٹس ایپ ڈیٹس کی پرائیویسی کو مضبوط کیا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے،اسٹیٹس پرائیویسی کنفرمیشن فیچر کے ذریعے صارفین کو زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

یعنی صارفین یہ کنٹرول کر سکیں گے کہ ان کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو کون دیکھتا ہے، جب بھی صارف کی جانب سے اسٹیٹس کو اپ لوڈ کیا جائے گا تو شیئر بٹن پر کلک کرنے سے قبل ایک پروموٹ سامنے آئے گا جس میں پرائیویسی سیٹنگز دکھائی جائیں گی۔

صارف اسٹیٹس پوسٹ کرنے سے قبل طے کرسکے کہ وہ مواد کس کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے،ابھی بھی یہ فیچر واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن کے اندر موجود ہے، جہاں جاکر صارفین یہ طے کرسکتے ہیں کہ ان کے اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے۔

مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو یاد دلایا جائے گا کہ ان کا اسٹیٹس کن افراد کو نظر آئے گا تاکہ ان کا مواد منتخب کردہ افراد تک ہی پہنچ سکے۔

یہ فیچر ابھی محدود بیٹا صارفین کو دستیاب ہے اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے،خیال رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کے لیے ایک منٹ طویل وائس نوٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.