کراچی کے طلباء کاموٹرسائیکل سواروں کی زندگیاں بچانے والا ہیلمٹ تیار

ہیلمٹ پہننے والے موٹرسائیکل سوار کی لوکیشن،اہل خانہ کو الرٹ جاری کردیا جاتا ہے

0 96

کراچی(شوریٰ نیوز)کراچی کے طلباء کاموٹرسائیکل سواروں کی زندگیاں بچانے والا ہیلمٹ تیار ،ہیلمٹ پہننے والے موٹرسائیکل سوار کی لوکیشن،اہل خانہ کو الرٹ جاری کردیا جاتا ہے ،شہر قائد کے با صلاحیت کمپیوٹر انجینئرز نے موٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے اور کسی حادثے کی صورت میں جلد از جلد فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اسمارٹ ہیلمٹ اینڈ ایکسیڈنٹ الرٹ سسٹم تیار کرلیا ہے۔ہیلمٹ میں نصب وائبریشن سینسرز، جی ایس ایم اور جی پی ایس سسٹم کے ساتھ سولر چارجنگ سسٹم سے لیس ہیں، یہ ہیلمٹ انڈس یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس سے فارغ التحصیل (گریجویٹ) طلباء محمد التمش اختر اور محمد فہد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کے ٹریفک حادثات کی صورت میں جلد از جلد فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بناکر ان کی جان کو بچانا ہے۔یہ ہیلمٹ کسی حادثہ کی صورت میں ایمرجنسی سہولتوں ایمبولینس اورنزدیکی ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کے ساتھ مخصوص نمبروں پر دوستوں یا اہل خانہ کو الرٹ جاری کرکے حادثے یا ایمرجنسی سے آگاہ کرتا ہے اور ہیلمٹ پہننے والے موٹرسائیکل سوار کی لوکیشن سے بھی آگاہ کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.