سورج کی روشنی اکٹھی کرنے والا نیا سسٹم تیار

0 171

سائنس دانوں نے ایک نئی سولر ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو ہماری سورج سے روشنی اکٹھا کرنے کی صلاحیت کو ڈرامائی انداز میں تبدیل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

سولر سیلز کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پائیدار اور متعدد نئے طریقوں کے ذریعے توانائی اکٹھا کرنے کی جانب بڑے راستوں سے میں ایک ہوسکتے ہیں۔لیکن اس میں سب سے بنیادی بات یہ ہے کہ روشنی کو اس رنگ کا ہونا ہوتا جس کو سولر سیلز بہتر طریقے سے جذب کر سکیں۔

ساتھ ہی ان سولر سیلز کو مناسب روشنی کی توانائی جذب کرنے کے لیے نسبتاً اتنا ہی بڑے ہونے کی ضرورت بھی ہوتی ہے، ایک دن ایسا سولر سیل بنانا ممکن ہوگا جو پینکرومیٹک ہوں گے یعنی قابلِ دید روشنی کو مکمل طور پر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

عین ممکن ہے ان سولر سیلز کا سائز کم ہو جس کے بعد ان کا وزن بھی ہلکا ہوجائے گا، انہوں نے روشنی اکٹھا کرنے کے ایک نئے قسم کا نظام دریافت کیا ہے جو ماضی کے طریقوں سے مختلف ہے اور پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

سائنس دانوں نے اس سسٹم کو UPRB کا نام دیا ہے جو چار طول موج کی روشنیوں سے مطابقت رکھتا ہے اور الٹرا وائلٹ، سرخ، جامنی اور نیلے رنگ کو جذب کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.