واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلیے نیا انٹرفیس متعارف کرانے کا فیصلہ

0 111

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لئے نیا کالنگ انٹر فیس متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں اسکرین میں نیچے کی جانب کالنگ بار شامل ہوگا، واٹس ایپ کے تازہ ترین فیچر میں صارفین ایک نیا کالنگ اسکرین انٹرفیس دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ میں کمپنی کی جانب سے ایپ کی کالنگ اسکرین کو جدت بخشنے کے لیے متعدد تبدیلیوں کی رونمائی کی گئی۔ ان تبدیلیوں میں اسکرین پر نیچے کی جانب کالنگ بار، بڑی پروفائل فوٹو اور مجموعی طور پر ڈیزائن شامل ہے اور اس سب کا مقصد انٹرفیس کو صارف کے لیے آسان اور دیدہ زیب بنانا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے انہی فیچرز کی حامل اپ ڈیٹ اپ آئی او ایس صارفین کے لیے نئے ورژن 24.14.78 کے ساتھ جاری کر دی گئی ہے۔

اگرچہ اس اپ ڈیٹ کے آفیشل چینج لاگ میں نئے فیچرز کو واضح انداز میں پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اپ ڈیٹ میں اسکرین پر نیچے کی جانب کالنگ بار کے لیے نیا انٹرفیس شامل ہے جو کہ بڑے پیمانے پر صارفین کو دستیاب ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.