جنوبی کوریا نے دو سو ٹن وزنی ” نوری” نامی راکٹ خلا میں بھیج دیا

راکٹ ملک کے جنوبی ساحلی قصبے گو ہیون کے نارو خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا

0 69

گو ہیون(شوریٰ نیوز)جنوبی کوریا نے دو سو ٹن وزنی ” نوری” نامی راکٹ خلا میں بھیج دیا،راکٹ ملک کے جنوبی ساحلی قصبے گو ہیون کے نارو خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا،جنوبی کوریا نے ” نوری” نامی راکٹ خلا میں بھیج دیا،جنوبی کوریا نے آَٹھ مواصلاتی سیاروں کو محور میں بھیجنے کے لیے اپنا پہلا مقامی راکٹ نوری خلا کے لیے روانہ کر دیا ہے۔جنوبی کوریائی ہوا بازی و خلائی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے مطابق، KSLV-II نامی دو سو ٹن وزنی یہ راکٹ ملک کے جنوبی ساحلی قصبے گو ہیون کے نارو خلائی مرکز سے مقامی وقت کے مطابق چھ بجکر چوبیس منٹ پر روانہ کیا گیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ آٹھ مواصلاتی سیارے خلا میں بھیجے گاجن کا مقصد ہمیں جدید ٹیکنولوجی اور ہمہ وقت معلومات فراہم کرنے میں مدد دینا ہے۔ جنوبی کوریا نے گزشتہ سال بھی اسی راکٹ کا استعمال کیا تھا جسکے بعد اس کا شمار ملکی وسائل سے خلا میں اپنا راکٹ بھِجنے والے دس ممالک میں ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.