لیپ ٹاپ میں بیٹری کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے

برطانوی ماہر کے لیپ ٹاپ کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مشورے

0 108

لندن (شوریٰ نیوز)لیپ ٹاپ میں بیٹری کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے برطانوی ماہر کے لیپ ٹاپ کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مشورے، لیپ ٹاپ ٹھیک کرنے والی ایک بڑی فرم ’بیک مارکیٹ‘ کے مالک کیون شیرون کہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ کی بیٹری اگر تیزی سے کم ہو رہی ہے تو لیپ ٹاپ کی سیٹنگ کے ذریعے بیٹری کی کارکردگی بہتر کی جا سکتی ہے۔کیون شیرون کے مطابق لیپ ٹاپ کی بیٹری کو مسلسل چارج کرنے سے بیٹری کمزور ہوتی ہے لہٰذا اس سے اجتناب کیا جائے۔کیون کا دوسرا مشورہ ہے کہ مہینے میں ایک مرتبہ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے بیٹری کو 20 فیصد تک کم ہونے دیا جائے یعنی لیپ ٹاپ کی بیٹری کو 80 فیصد چارج ہو جائے تو اسے چارجنگ سے ہٹادیں۔اگرآپ کے میک بک (ایپل لیپ ٹاپ) میں آپریٹنگ سسٹم کا ورژن 10.15.5 ہے تو اس کی بیٹری 80 فیصد سے زائد چارج نہیں ہوتی اور چارجنگ وہیں رک جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے ایپل لیپ ٹاپ کی بیٹری 100 فیصد تک چارج کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سیٹنگ میں ’ٹو ایکٹویویٹ بیٹری اوپٹیمائزیشن‘ پر جائیں، پھر ’سسٹم پریفرنس‘ پر کلک کیجیے، پھر ’بیٹری ہیلتھ‘ پر جائیں اور ’آپٹمائزڈ بیٹری چارجنگ‘ پر کلک کریں۔ونڈوز لیپ ٹاپ میں یہ سہولت موجود نہیں لیکن دیگر طریقوں سے اس پرعمل کیا جاسکتا ہے۔ پہلے اسٹارٹ پر کلک کریں، پھر سیٹنگز، پھرٹربل شوٹ، پھر ادر ٹربل شوٹرز، پر جاکر پاور پر جائیں۔ یہاں جاکر کر آپ بیٹری سیٹ کرسکتے ہیں۔کیون شیرون نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ لیپ ٹاپ کو نرم سطح پر نہ رکھیں کیونکہ اس سے لیپ ٹاپ کے اندرونی پنکھوں کی ہوا کی راہ متاثر ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.