ایمازون کا برطانیہ میں جلد ڈرون ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

0 140

ای کامرس کمپنی ایمازون کا کہنا ہے کہ کمپنی رواں برس کے آخر تک برطانیہ میں ڈرونز کے ذریعے پیکج ڈیلیور کرنا شروع کر دے گی۔

آن لائن شاپنگ کمپنی کو برطانیہ میں ڈرون کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی آزمائش کے لیے چنا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹے پیکجز کو آرڈر کیے جانے کے ایک گھنٹے کے اندر ڈیلیور کریں گے۔

یہ کمپنی ان چھ اداروں میں سے ایک ہے جس کا انتخاب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیونڈ وژوئل لائن آف سائٹ (بی وی ایل او ایس) ڈرون فلائٹس کی آزمائش کے لیے کیا ہے۔ بی وی ایل او ایس کا مطلب ہے کہ پرواز کرتے ان گیجٹس کی نگرانی کے لیے آپریٹرز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی امریکا میں کیلیفورنیا کے شہر لوکفورڈ اور ٹیکساس کے شہر کالج اسٹیشن میں ڈرون کے ذریعے پہلے ہی پیکجز ارسال کر رہی ہے،یہ ڈرون برطانیہ کے فُلفِلمنٹ سینٹرز میں سے ایک میں قائم اپنی بیس سے 12 کلومیٹر تک کے فاصلے تک پرواز کر سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.