کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ’بائنینس‘ کے بانی چانگ پنگ ژاؤ کے تجربات

چنگ پانگ ژاؤ نے لگائے گئے الزامات کی ٹوئٹر پر تردید جاری کردی ہے

0 65

بیجنگ (شوریٰ نیوز)کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ’بائنینس‘ کے بانی چانگ پنگ ژاؤ کے تجرباتچنگ پانگ ژاؤ نے لگائے گئے الزامات کی ٹوئٹر پر تردید جاری کردی ہے۔دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے بانی نے اس اعلان سے میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی کہ وہ اپنی حریف ایف ٹی ایکس کمپنی کو بھی خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔ژاؤ نے جلد ہی اپنا ارادہ بدل لیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں کمپنی دیگر کمپنیوں کو شدید زوال کی راہ پر ڈال کر اپنا وجود بھی برقرار نہ رکھ سکی۔ اس کے اثرات ابھی تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔نتیجتاً ایف ٹی ایکس کمپنی دیوالیہ ہو گئی اور اس کے بانی سیم بینک مین فرائیڈ پر امریکی عدالت نے فرد جرم عائد کی۔ اس طرح ایف ٹی ایکس کے خاتمے کے بعد ژاؤ ’کرپٹو کے بادشاہ‘ بن گئے۔چند ہی مہینوں کے اندر امریکی حکام نے اس فرم کے خلاف الزامات عائد کیے کہ یہ کمپنی ملک میں غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہے اور اس نے متعدد مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔طوفان کا رخ موڑنے کی کوشش میں بائنینس کمپنی نے اس پیر تک بغیر کسی بڑے دھچکے کے اپنا کام جاری رکھا۔ اب حکام نے ایک بار پھر یہ مؤقف کو دہرایا۔ اس بار امریکہ کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) نے ملک کے سرمایہ کاری کے قوانین کو توڑنے پر بائنینس کمپنی اور اس کے مالک چانگ پنگ ژاؤ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ایس ای سی کے چیئرمین گیری گینسلر نے اپنے ایک بیان میں کمپنی اور اس کے مالک پر 13 مختف جرائم سرزد کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں دھوکہ دہی، مفادات کے تصادم، تفصیلات نہ بتانے سمیت متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔چنگ پانگ ژاؤ نے ٹوئٹر پر ان الزامات کی تردید جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فرم نے ابھی تک الزامات دیکھے تک نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.