چین میں بچوں کو رات کے وقت موبائل گیمز کھیلنے سے روکنا ممکن

ٹینسنٹ کے نئےفیچر سے بچوں کو رات کو کوئی گیم کھیلنے سے روکا جا سکے گا

0 98

بیجنگ (شوریٰ نیوز)چین میں بچوں کو رات کے وقت موبائل گیمز کھیلنے سے روکنا ممکن، ٹینسنٹ کے نئےفیچر سے بچوں کو رات کو کوئی گیم کھیلنے سے روکا جا سکے گا،کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘مڈنائٹ پٹرول نامی اس ٹیکنالوجی کی مدد سے حکومتی کرفیو سے بچنے والی ہر چال پکڑی جا سکے گی۔ حکومت نے یہ کرفیو 2019 میں متعارف کرایا تھا جس میں نوجوان گیمرز کی جانب سے گیم میں رقم کی منتقلی کی ایک حد طے کی گئی تھی۔ان پابندیوں کے تحت گیمرز کو اپنی اصل شناخت کے ذریعے خود کو گیم میں رجسٹر کروانا ہوگا۔ یہ معلومات پہلے سے قومی ڈیٹا بیس میں موجود ہوتی ہے۔لیکن اطلاعات کے مطابق اس سے بچنے کے لیے بچے اپنی جگہ بالغ افراد کی شناخت استعمال کر کے دن رات گیمز کھیل رہے ہیں۔اب ان اقدامات کے بعد طویل دورانیے تک گیمرز کو اپنے چہرے کی پہچان کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ بالغ ہیں۔ٹینسنٹ نے 2018 میں اس نظام کی آزمائش شروع کی مگر دنیا کی اس سب سے بڑی گیمنگ کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی 60 سے زیادہ گیمز میں دستیاب ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.