آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس
آئی فون 16 پرو 6.3 انچ جبکہ 16 پرو میکس 6.9 انچ کے ڈسپلے سے لیس آئی فونز ہیں،درحقیقت آئی فون 16 پرو میکس اس کمپنی کا سب سے بڑے ڈسپلے والا آئی فون ہے۔
ان دونوں کا فریم titanium سے بنا ہے اور یہ بلیک، برائٹ سلور، سلور اور روز گولڈ پنک رنگوں میں دستیاب ہوں گے،دونوں کے اندر اے 18 پرو چپ ہوگی جو اے آئی فیچرز کے لیے کام کرے گی۔
آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے،فونز کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 12 ٹیلی فوٹو کیمرے دیے گئے ہیں۔
دونوں میں 5 ایکس زوم کرنا ممکن ہے جبکہ نیا کیمرا بٹن بھی دیا گیا ہے جن کو تصاویر کھینچنے اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آئی فون 16 پرو 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اور ایک ٹی بی اسٹوریج والے ورژنز میں دستیاب ہوگا جبکہ 16 پرو میکس میں 256 جی بی، 512 جی بی اور ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق دونوں فونز کی یبیٹری لائف کو بہتر بنایا گیا ہے مگر اس بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں،وائرلیس چارجنگ کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔
آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (2 لاکھ 78 ہزار ڈالرز سے زائد) جبکہ آئی فون 16 پرو میکس کی 1199 ڈالرز (3 لاکھ 34 ہزار ڈالرز سے زائد)سے شروع ہوگی۔
یہ چاروں فونز 20 ستمبر سے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔