واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے بہترین فیچر کا اضافہ

0 93

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اسٹیٹس اپ ڈیٹ مینشنز فیچر بیٹا ورژن کے صارفین کو دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے مارچ 2024 میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ مینشنز نامی فیچر پر کام شروع کیا گیا تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت جب آپ اسٹیٹ اپ ڈیٹ کے ذریعے تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو کیپشن بار میں @ بٹن پر کلک کرکے کسی کانٹیکٹ کو مینشن کرسکیں گے۔

،WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابقجس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، اسے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں مینشن کیا ہے۔

جن افراد کو مینشن کیا جائے گا وہ اس اسٹیٹس کو اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ ری شیئر کرسکیں گے، جس کا آپشن ریپلائی باکس کے برابر میں نظر آئے گامگر انسٹا گرام کے برعکس جب آپ کا مینشن کردہ فرد اسٹیٹس کو ری شیئر کرے گا، تو آپ کی شناخت خفیہ رہے گی۔

اسی طرح آپ کا مینشن کردہ کانٹیکٹ بھی اسٹیٹس کو دیکھنے والوں کو نظر نہیں آئے گا،یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق آپ کے اسٹیٹس میں جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، وہ اس اسٹیٹس کو اس وقت بھی دیکھ سکے گا جب آپ اسے پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے دیگر افراد تک پہنچنے سے روکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.