بلیو سبسکرائبرز کیلئے ٹویٹ ایڈٹ کے دورانیہ میں ایک گھنٹے کا اضافہ

بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹویٹ میں ایک گھنٹے اندر اندرتبدیلی کر سکتے ہیں

0 81

کیلیفورنیا(شوریٰ نیوز) بلیو سبسکرائبرز کیلئے ٹویٹ ایڈٹ کے دورانیہ میں ایک گھنٹے کا اضافہ ،بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹویٹ میں ایک گھنٹے اندر اندرتبدیلی کر سکتے ہیں،ٹوئٹر نے اپنے بلیو سبسکرائبرز کے لیے ٹویٹ میں ترمیم کرنے کے دورانیے کو دُگنا کر دیا ہے۔ٹوئٹر بلیو انے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں ٹویٹ ایڈٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا کر ایک گھنٹے تک کرنے کا اعلان کیا۔ٹویٹ میں بتایا گیا کہ اب بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹویٹ میں ایک گھنٹے اندر اندرتبدیلی کر سکتے ہیں۔بلیو سبسکرائبرز کے لیے ایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ برس ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد شامل کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.