پی ایس ڈی پی، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 8000 ملین روپے مختص

طلباء کیلئے سائنس ٹیلنٹ فریمنگ سکیم (فیز۔1) کیلئے 400 ملین روپے مختص

0 109

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پی ایس ڈی پی، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 8000 ملین روپے مختص،طلباء کیلئے سائنس ٹیلنٹ فریمنگ سکیم (فیز۔1) کیلئے 400 ملین روپے مختص ،وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24۔2023 کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کی 37سکیموں کیلئے 8000 ملین روپے مختص کئے ہیں، جاری پروگرام کمپیٹیو ریسرچ پروگرام کیلئے نئے مالی سال میں 190 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی سی ایس آئی آر کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور آٹومیشن کے جاری منصوبہ کیلئے 200 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ جاری منصوبہ ڈویلپمنٹ آف کمپیوٹر کنٹرولڈ فرمنٹارز اینڈ پروڈکشن آف بائیو کیمیکل اینڈ بائیو پروڈکٹس کیلئے 463 ملین روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔پی سی ایس آئی آر کے جاری منصوبہ اسٹیبلشمنٹ آف میٹریل ریسورس سنٹر کیلئے 300 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ایک اور جاری منصوبہ نیشنل سنٹر آف فیلیئر اینالیسز (این سی ایف اے) کے قیام کیلئے 150 ملین روپے ، سنٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی نسٹ کے قیام کیلئے 350 ملین روپے، لطیف ابراہیم نینو ٹیکنالوجی سنٹر میں انڈسٹریل پروڈکشن آف نینو میٹریل کیلئے سہولیات کے قیام کے منصوبہ کیلئے 290.88 ملین روپے، پاکستان میں سٹیم (فیز۔1) کے اجراء کیلئے 200 ملین روپے ،میڈیکل ایکوپمنٹ اینڈ ڈیوائسز انوویشن سنٹر کیلئے 524 ملین روپے، نوجوان طلباء کیلئے سائنس ٹیلنٹ فریمنگ سکیم (فیز۔1) کیلئے 400 ملین روپے،نسٹ چپ ڈیزائن سنٹر کے قیام کیلئے 150 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.