شمسی توانائی کو خلا سے زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

ٹیکنالوجی ڈیوائس دیکھنے میں سولر پینل سے ملتی جلتی ہے،امریکی ماہرین

0 66

نیو یارک (شوریٰ نیوز)سائنسدانوں نے پہلی بار خلا سے شمسی توانائی کو زمین پر بھیجنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس مقصد کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی ڈیوائس اسپیس سولر پاور ڈیمونیسٹریٹر کو استعمال کرکے سورج کی توانائی کو زمین پر منتقل کیا گیا۔یہ پروٹو ٹائپ ٹیکنالوجی ڈیوائس ہے جسے جنوری میں زمین کے مدار میں بھیجا گیا تھا اور گزشتہ دنوں اس کے ذریعے شمسی توانائی کو زمین پر منتقل کیا گیا۔کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کال ٹیک) نے اس ٹیکنالوجی ڈیوائس کو تیار کیا جو دیکھنے میں سولر پینل سے ملتی جلتی ہے۔چین کا خلا میں سولر انرجی پلانٹ لگانے کا منفرد منصوبہ،کال ٹیک کے ماہرین نے بتایا کہ یہ تجربہ یونیورسٹی کے خلائی شمسی توانائی کے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ اب تک کیے جانے والے تجربات کے دوران ہم نے کامیابی سے خلا سے شمسی توانائی کو زمین پر منتقل کیا، اس تجربے کے بعد ہمیں علم ہو چکا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ڈیوائس خلا میں کام کر سکتی ہے۔شمسی توانائی کو خلا سے زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی سے کم لاگت میں توانائی کی سپلائی بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔خلا میں سورج کی روشنی کی شدت زمین کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہوتی ہے اور اگر زمین کے مدار میں ٹرانسمیٹرز کو مناسب مقام پر پہنچا دیا جائے تو وہ سورج کی روشنی کو مسلسل جذب کر سکیں گے۔اس کے بعد شمسی توانائی کو زمین پر موجود اسٹیشنز پر ضرورت کے وقت منتقل کرنا ممکن ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.