’آنر‘ کا سستا ’90 لائٹ‘ فون متعارف کرادیا گیا
کمپنی نے گزشتہ ماہ ’آنر 90‘ اور ’آنر 90 پرو‘ موبائل پیش کئے تھے
بیجنگ(شوریٰ نیوز)’آنر‘ کا سستا ’90 لائٹ‘ فون متعارف کرادیا گیا،کمپنی نے گزشتہ ماہ ’آنر 90‘ اور ’آنر 90 پرو‘ موبائل پیش کئے تھے،چینی اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی آنر نے مئی میں متعارف کرائے گئے فون ’آنر 90‘ کا سستا ورژن متعارف کرادیا۔کمپنی نے گزشتہ ماہ ’آنر 90‘ اور ’آنر 90 پرو‘ کو پیش کیا تھا، جن میں پہلی بار کمپنی نے 200 میگا پکسل کیمرا دیا تھا۔دونوں موبائلز کی قیمت پاکستانی سوا لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھی گئی تھی، تاہم اب کمپنی نے مذکورہ ماڈیول کا سستا ورژن بھی پیش کردیا۔اب کمپنی نے ’آنر 90 لائٹ‘ کو پیش کیا ہے، جسے ابتدائی طور پر یورپی ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم دیگر ممالک میں بھی اسے جلد پیش کردیا جائے گا۔’آںر 90 لائٹ‘ کو کمپنی نے 7۔6 انچ کی بڑی اسکرین جب کہ میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 6020 کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا کو 100 میگا پکسل رکھا گیا ہے جب کہ دوسرے کیمرے کو 5 جب کہ تیسرے کیمرے کو 2 میگا پکسل رکھا گیا ہے۔اسی طرح فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں سینسر ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ چارجر اور ہیڈ فون کو سی پورٹ میں دیا گیا ہے۔فون کو ایک ہی ماڈیول 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم ساتھ ہی اس میں 5 جی بی اسمارٹ ریم کی سہولت بھی دی گئی ہے۔