نیفٹ 7 دن میں بھی آن لائن سسٹم بحال کرنے میں ناکام

مینوئل طریقے سے چیکوں کی کلیئرنگ بینکس اور صارفین کیلئے وبال جان بن گئی

0 71

کراچی (شوریٰ نیوز) نیفٹ 7 دن میں بھی آن لائن سسٹم بحال کرنے میں ناکام،مینوئل طریقے سے چیکوں کی کلیئرنگ بینکس اور صارفین کیلئے وبال جان بن گئی،نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نیفٹ) ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی چیکوں کی آن لائن کلیئرنگ ممکن نہ بنا سکا، ہیکرز کی جانب سے حملے کو 7روز گزر چکے ہیں اور ابھی تک چیکوں کی کلیئرنگ کا عمل مینوئل طریقے سے سرانجام پارہا ہے۔سات روز قبل نامعلوم ہیکرز نے نیفٹ کے کراچی اور اسلام آباد کے دونوں مراکز پر سائبر حملہ کیا اور صارفین کا کچھ ڈیٹا چرانے میں کامیاب ہوگئے، بجائے اس کے کہ نیفٹ سائبر حملے کو ابتدائی مرحلے میں ہی روکتا ہے، سات روز گزرجانے کے بعد اپنے آپریشن بحال کرنے میں ناکام ہے، اور چیکوں کی کلیئرنگ کے تمام مراحل مینوئل طریقوں سے سر انجام پا رہے ہیں، جس کہ وجہ سے بینکس اور صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں۔نیفٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ہیکرز کی جانب سے کسی بھی قسم کے ڈیٹا کی چوری کو روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہم سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر جلد از جلد اپنے آپریشن بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.