اتحاد بین المومنین سے اجتماعی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، شیخ ناصری

0 10

کراچی(بیورورپورٹ)نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں اتحاد و یکجہتی کے ثمرات بے شمار اور ہمہ جہت ہیں۔ جب مومنین باہمی اختلافات کو بھلا کر اتحاد و یکجہتی کی راہ اپنا لیتے ہیں تو ان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے اتحاد و یکجہتی کے دور رس ثمرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد سےمومنین کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے،جب مومنین ایک صف میں کھڑے ہوتے ہیں تو وہ سیاسی، معاشی، اور معاشرتی لحاظ سے ایک مضبوط قوت بن جاتے ہیں پھر دشمن ان پر کبھی غالب نہیں آ سکتا کیونکہ وہ ایک دوسرے کے مددگار اور پشت پناہ بن جاتے ہیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اسلام چونکہ امن و آشتی کا دین ہےاسی لیے مومنین کے اتحاد سے فرقہ واریت، نفرت، اور انتشار کا خاتمہ ہوتا ہے، جس سے معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور رواداری پروان چڑھتی ہے۔اتحاد بین المومنین دین اسلام کے اصل اور خوبصورت پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے، جس سے دیگر مسالک اور غیر مسلم اقوام بھی متاثر ہوتی ہیں۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ شیعہ دشمن قوتیں ہمیشہ مومنین کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ اتحاد و یکجہتی ہی ایسا راستہ ہے جس سے ان سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.