پاک نیوز، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے میں صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچپسی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر یو اے ای کے صدر نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔