غیر ملکی اور دسیوں لاکھ عراقی زائرین نے اربعین مارچ میں شرکت کےلیے کربلاروانہ ہوا

0 136

کربلا کے گورنر نصیف الخطابی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اب تک ۳۰ لاکھ سے زائد غیر ملکی اور دسیوں لاکھ عراقی زائرین نے اربعین مارچ میں شرکت کے لئے کربلا کا سفر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی اور غیر ملکی زائرین بدستور مسلسل کربلا میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض رپورٹیں گردش کر رہی ہیں کہ کربلا کو جانے والے راستے بند ہوچکے ہیں جبکہ یہ بات صحیح نہیں ہے اور ابھی تک ہمیں صوبہ کربلا میں کسی راستے کی بندش کا سامنا نہیں ہوا ہے اور زائرین کی رفت و آمد معمول کے مطابق جاری ہے۔

کربلا کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہم پیش بینی یہ ہے کہ اربعین مارچ کے اختتام تک کربلا شہر ۲ کروڑ سے زائد عراقی اور غیر ملکی زائرین کی میزبانی کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.