سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

0 115

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے قیمت میں کمی نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اس سلسلے میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کو ریلیف جنوری کے بلوں میں دیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.