بھارت کا پروپیگنڈے کا ٹریک ریکارڈ، پاکستان نے لشکر طیبہ کو ختم کردیا، دفتر خارجہ

0 9

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے لشکر طیبہ کے تنظیمی ڈھانچے کو ختم کردیا۔وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ زیر غور مسئلہ امریکی ملکی قوانین سے متعلق ہے، کابل میں دہشتگردی میں ملوث شریف اللہ کی گرفتاری پاکستانی عزم کی عکاس ہے، بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو ہوا دینے کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مظالم سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے اس حوالے سے بے مثال قربانیاں دی ہے، عالمی برادری دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے معروضی اور غیر امتیازی پالیسیاں اپنائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کالعدم مجید بریگیڈ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی بی ایل اے والا درجہ دے،پاکستان کی لشکر طیبہ سے کوئی بھی تعلق حقائق کے منافی ہے، پاکستان نے مؤثر اور جامع حکمت عملی سے متعلقہ تنظیموں کو ختم کیا، ان تنظیموں کی قیادت کو گرفتار کرکے مقدمات چلائے گئے۔

ترجمان نےکہا کہ ترجمان پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کا ریاست رہا، پاکستان نے عالمی امن کے لیے میں کاؤنٹر ٹیررزم کے ذریعے کردار ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، پہلگام واقعہ کی تحقیقات کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.