ملک میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف

0 114

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی فروخت ہورہی ہے۔

عرفان کھوکھر کےمطابق ملاوٹ مافیا ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملارہا ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سے پریشر 900سے 1200تک بڑھ جاتا ہے جبکہ ایل پی جی سلنڈر کا پریشر 540 تک ہوتا ہے، اسی لیے سلنڈر پھٹ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ 300 روپے کلو فروخت ہونے والی ایل پی جی میں 15 کلو والی کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر فروخت کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ملاوٹ کے خلاف اوگرا نے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے اور اب تک درجنوں کمپنیوں کے ملاوٹ شدہ کیمیکل سے بھرے کنٹینر پکڑ لیے گئے، ان باؤزر اور پلانٹ سے لیے گئے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.