فلسطینیوں کی حمایت میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی ایک بار پھر سڑکوں پر

0 109

یمن کی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے چودہ صوبوں میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی شہریوں نے غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ یہ مظاہرے فلسطینی امنگوں کی حمایت کی اپیلوں پر کئے گئے۔ سب سے بڑا مظاہرہ دارالحکومت صنعا میں کیا گیا جہاں انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی اپیل پر لاکھوں یمنی شہری جمع ہوئے۔ مظاہرین نے فلسطینی اور یمنی پرچم اپنے ہاتھوں میں لے رکھے تھے اور وہ غزہ کی حمایت جاری رکھے جانے پر تاکید کر رہے تھے۔

مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی مذمت بھی کی۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے لگائے۔یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے تاکید کی ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کر کے بھی فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے بارے میں یمنی قوم کو روکا نہیں جا سکےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.