امریکا نے  کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

0 104

ائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کیوبا کو  دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ جائزہ مکمل ہو چکا ہے اور ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں جو کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل رہنے  کی حمایت کرتی ہو۔

کیوبا نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا لیکن ساتھ ہی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ابھی بھی 1962 سے جاری امریکی پابندیوں کا شکار ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کا یہ اقدام ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد واپس لیا جائے گا،جنہوں نے 2021 میں اپنے پہلے دورِ حکومت کے آخری دنوں میں کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی اعلان پر کیوبا نے بھی ردعمل میں 533 قیدیوں کو رہا کرنےکا اعلان کیا ہے۔

کیوبا کی وزارت خارجہ  کے مطابق مختلف الزامات پر قید 533 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.