پاکستان کبھی بھی امریکا کا ٹیکنیکل اتحادی نہیں رہا: ترجمان امریکی قومی سلامتی

0 108

امریکا کی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا ٹیکنیکل اتحادی نہیں رہا اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ ہوا۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری رہی۔

جان کربی کا کہنا تھ پاکستانی عوام سرحد پار سے آنے والی دہشتگردی کے تشدد کا شکار ہیں، دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا عزم تبدیل نہیں ہو گا لیکن پاکستان کبھی بھی امریکا کا ٹیکنیکل اتحادی نہیں رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.