اسرائیل بفر زون میں پیش قدمی کیلئے حیلے بنا رہا اسے وہاں سے نکلنا ہوگا: احمد الشرع

0 108

شام میں عبوری عمل کے قائد احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل بفر زون میں پیش قدمی کے لئے حیلے بنا رہا ہے، اسے وہاں سے نکلنا ہو گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احمد الشرع نے باور کرایا کہ شام، اسرائیل کے ساتھ مشترکہ بفرزون میں اقوام متحدہ کی فوج کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے، بفرزون میں اسرائیل کی پیش قدمی کا عذر یہ تھا کہ وہاں ایرانی ملیشیا اور حزب اللہ کا وجود ہے تاہم اب جبکہ دمشق آزاد ہو چکا ہے مذکورہ عناصر کا وہاں کوئی کردار نہیں ہے۔

اس سے قبل شام کے وزیر خارجہ اشعد الشیبانی نے باور کرایا کہ ان کا ملک کسی ریاست کے لیے خطرہ نہیں بنے گا جس میں اسرائیل شامل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو شام کی سیکورٹی اور خود مختاری کا احترام کرنا ہو گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.