اماراتی صدر اور احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

0 110

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے شام کی آزادی اور اس کی سرزمین پر خودمختاری کے تحفظ کے لئے غیر متزلزل مؤقف کو دہرایا۔

انہوں نے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی، امن، استحکام اور باوقار زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.