سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق

0 107

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور باہمی تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان اور مارکو روبیو نے علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.