سعودیہ عرب: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7 شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

0 122

سعودی عرب نے منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر7 شہریوں کو سزائے موت سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 7 سعودی شہریوں کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ عدالت نے7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور اسمگل کرنےکا مجرم قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ سکیورٹی حکام نے مجرموں کو گرفتار کر کے تفتیش کی تھی جس میں ان پر منشیات کی اسمگلنگ ثابت ہوئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.