سوڈان: دارفور میں سعودی اسپتال پر ڈرون حملہ، 70 افراد ہلاک

0 44

سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پرڈرون حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں سعودی اسپتال کو نشانہ بنایا گيا جس میں اب تک 70 افراد کے ہلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے حملے میں باغی فورسز کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جب کہ سعودی عرب نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی سوڈان میں اسپتال پرحملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.