صیہونی حکومت جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے؛ جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ

0 105

جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ محمد الہندی نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہ کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب حکومت کو فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپس کی اجازت دینی چاہیے تھی.

جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ محمد الہندی نے الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے ثالثین کو اطلاع دے دی ہے کہ خاتون صیہونی جنگی قیدی اریل یہودا زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثالثین جس بات سے اتفاق کررہے ہیں ہم اس کی موافقت کرتے ہیں اور ہم نے قبول کیا ہے کہ آئندہ سنیچر سے قبل، 30 فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے بدلے اریل یہودا کو آزاد کردیا جائے گا۔

محمد الہندی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینیوں کو شمالی غزہ واپسی کی اجازت دینی چاہیے تھی لیکن وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سربراہ نے کہا کہ اریل یہودا کا مسئلہ حل کیا جارہا ہے اور ہم فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی کے تعلق سے ثالثین کے عملی جواب کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کے بعد صیہونی کابینہ نے غزہ کے باشندوں کی شمالی غزہ واپسی کی اجازت کو ایک خاتون صیہونی جنگی قیدی کی آزادی سے مشروط کردیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.