شام پر اسرائیل کا حملہ، بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی

0 106

اسرائیلی جنگی طیارے مقبوضہ جولان کی جانب سے شام میں داخل ہوئے تھے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب جنوبی شام میں واقع شمالی شہر ازرع کے شمال میں ایک ہولناک دھماکہ ہوا۔ ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ یہ دھماکا شہر ازرع کے مضافات میں واقع فوج کے بارہویں بریگيڈ کے ایک مرکز پر اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

اس ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے مقبوضہ جولان کی جانب سے شام میں داخل ہوئے تھے اور شام کے اس فوجی مرکز کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث قریب میں واقع مکانات اور تجارتی مراکز میں آگ لگ گئی تاہم ابھی تک اس سے ہونے والے نقصانات کی کوئی رپورٹ نہيں ملی ہے۔

صیہونی حکومت کا یہ نیا حملہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ شام کی عبوری حکومت کے وزیردفاع مرہف ابوقصرہ نے بدھ کو ثالثوں کے ساتھ، جنوبی شام پر ہونے والے اسرائیلی حملے رکوانے کے لئے صلاح و مشورے کی خبر دی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.