قیصر احمد شیخ کا فیصل آباد چیمبر کا دورہ، تاجروں کو مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

0 121

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے دورہ کے دوران چیمبر کے عہدیداروں اور شہر کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے تاجروں سے برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

قیصر احمد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی ان پٹ کے بغیر ملک ترقی میں آگے نہیں بڑھ سکتا، گروتھ بہت بہتر ہوئی ہے ہم تاجروں سے مل کر اس کو مزید آگے بڑھائیں گے،ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ مضبوط ہورہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.