’چھوٹے سے غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا‘، آیت اللہ خامنہ ای

0 100

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دے دیا۔

تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور محدود سے غزہ نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور ہتھیاروں سے لیس صہیونی حکومت کو غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑی جبکہ اسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ غزہ نے صہیونی حکومت کو ناکوں چنے چبوادیے اور مکمل امریکی حمایت کی حامل صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، یہ مزاحمت کا کمال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ سفارت کاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے پوشیدہ اور اندرونی دشمنیاں اور بدنیتی چھپی ہوتی ہے،اپنی آنکھیں کھولیں اور محتاط رہیں کہ ہم کس سے ملتے ہیں، کس سے مذاکرات کرتے ہیں اور کس سے بات کرتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.